ڈسکہ پسرور روڈ پر کاروباری طبقہ طویل بندش سے پریشان

 ڈسکہ پسرور روڈ پر کاروباری  طبقہ طویل بندش سے پریشان

ڈسکہ (نمائندہ دنیا)ڈسکہ پسرور جہاں کارخانے ، فیکٹریاں اور آٹو پارٹس تیار کرنے والے متعدد یونٹس قائم ہیں تاہم علاقے میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے کاروباری طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھاہے

مقامی صنعتکاروں اور تاجروں کے مطابق ہفتہ میں دو سے تین روز پرمٹ کے نام پر بجلی بند رکھی جاتی ہے جبکہ دیگر دنوں میں بھی دن اور رات کے مختلف اوقات میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے جس سے ناصرف پیداواری عمل متاثر ہو رہا ہے بلکہ کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیکر اس اہم صنعتی روڈ پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...