ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے انتخابات بارے حکم امتناعی
گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)لیبر کورٹ گوجرانوالہ نے واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے انتخابات بارے حکم امتناعی جاری کر دیا ۔
لیبر کورٹ میں زاہد عثمان و دیگر کی جانب سے یونین کے الیکشن روکنے کیلئے سی ای او گیپکو سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مجوزہ یونین انتخابات کو روکا جائے اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا جائے ۔ عدالت کی جج شاہدہ سعید نے درخواست گزاروں کے وکیل کی جانب سے ابتدائی دلائل کی سماعت کے بعد تمام متعلقہ فریقین کو 19اگست کو طلب اور مقررہ تاریخ تک یونین کے انتخابات سے متعلق موجودہ صورتحال برقرار ر کھنے کا حکم دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments