آزادکشمیر الیکشن:حلقہ ایل اے 35جموں2 میں6امیدوار

آزادکشمیر الیکشن:حلقہ ایل اے 35جموں2 میں6امیدوار

اسماعیل گجرن لیگ، آصف گجر پی پی ،مسلم کانفرنس کے وحید الحق ودیگرمدمقابل

تتلے عالی(نامہ نگار)آزادکشمیر میں انتخابات پر انتخابی مہم میں تیزی آگئی ۔ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 35جموں2 میں چھ امیدوارمدمقابل ہیں۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے امیدوار وحید الحق ہاشمی ایڈوو کیٹ ، استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے عبدالقیوم گجر، اسماعیل گجر مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی کے آصف گجر ،جماعت اسلامی کے ساجد الرحمن جبکہ سردار غیاث خان آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اترے ہیں ۔ الیکشن میں8دن باقی رہ گئے ،مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کی گاڑیاں ڈیروں،قصبوں، دیہاتوں ،حویلیوں میں ووٹ مانگنے کیلئے آنا جانا لگا ہوا ہے مسلم لیگ ن کی جانب سے جلسے ،کارنر میٹنگز ہو رہی ہیں ،پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی کی انتخابی مہم بھی جاری ہے ،دیگر امیدواروں کی جانب سے تشہیری مہم کے علاوہ کوئی جلسہ نہیں ہوا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...