خطرناک طریقے سے منی ٹرک روکنے پر4اہلکارمعطل

 خطرناک طریقے سے منی ٹرک روکنے پر4اہلکارمعطل

ون وے کی خلاف ورزی پر کانسٹیبل عمران ٹرک پر چڑھ گیا، ڈرائیور گاڑی بھگاتا رہاجان خطرے میں ڈالنے پرآرپی او کی عمران ودیگرکیخلاف کارروائی،5افراد پرمقدمہ

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس کے ون وے کی خلاف ورزی پر منی ٹرک کو روکنے کے خطرناک اندازپراے ایس آئی سمیت چار اہلکا ر معطل ، مزدا ڈرائیور سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق علی آباد معافی والا کے قریب پٹرولنگ پولیس اہلکاروں نے ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالے مزدا کو روکنے کی کوشش کی اس دوران مزدا ڈرائیور نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تو کانسٹیبل عمران افضل نے جان خطرے میں ڈال کر منی ٹرک پر چڑھ گیا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالا ڈرائیور امان گاڑی بھگاتا رہااور کانسٹیبل سوار رہا ،ڈرائیور گاڑی بھگا کر علی آباد پہنچ کر فرار ہوگیا،اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس کی مدعیت میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا جبکہ ریجنل پولیس آفیسر میاں معظم نے مزدا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر جان خطرے میں ڈالنے والے اہلکار عمران افضل سمیت ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں اے ایس آئی وقار،عمر فاروق،عامر ضیا کو معطل کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...