تعلیمی بورڈ ریکارڈ کی حفاظت کیلئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی قائم
شدید بارش ،پانی جمع ہونے ،سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم بنا دیا گیا
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)چیئرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ، انجینئر ڈاکٹر اقصیٰ شبیرکی ہدایت پر سیکرٹری بورڈ پروفیسر راشد احمد بھٹی کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر ندیم احمد، آر سی او عاطف امداد تارڑ اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی ،اجلاس کا بنیادی مقصد برسات کے موسم میں بارشوں کے پیشِ نظر حفاظتی تدابیر اور تیاریوں کا جائزہ لینا تھا،اجلاس میں بورڈ کی عمارت، ملازمین، سائلین اور بالخصوص بیسمنٹ میں موجود امتحانی ریکارڈ و سامان کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی قائم کر دی گئی ۔کسی بھی ہنگامی صورتحال جیسے کہ شدید بارش، پانی کے جمع ہونے ، سیلابی صورتحال، بجلی کے نقائص یا انفراسٹرکچر کے مسائل سے نمٹنے کیلئے سکیو رٹی آفیسر کے دفتر میں 24/7 کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
جو 3شفٹوں میں مسلسل فعال رہے گا جس کا کام بورڈ کے احاطے اور حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ پانی کے جمع ہونے ، عمارت کی دراڑ/لیکج یا الیکٹریکل فالٹ کی صورت میں فوری امدادی کارروائی شروع کی جائے گی۔ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122، ہیلتھ، گیپکو ، واسا ،ستھرا پنجاب، سول ڈیفنس اور پولیس سے سیکنڈز میں رابطہ قائم کیا جائے گا کمیٹی صورتحال کی روزانہ رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی۔سیکرٹری بورڈ پروفیسر راشد احمد بھٹی نے عزم کا اظہار کیا کہ بورڈ کا امتحانی ریکارڈ اور اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments