گجرات:چہلم حضرت امام حسینؓ کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ
گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسینؓ کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی جس میں متعلقہ محکموں کے افسر وں نے شرکت کی۔
اجلاس میں پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں نے اپنے ڈیوٹی روسٹرز اور انتظامی پلان بارے بریفنگ دی۔ چہلم کے دوران سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی، ریسکیو، صحت اور دیگر انتظامات بارے انتظامات کا جائزہ لیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قرۃ العین، اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments