غازی عامر چیمہ شہید کے مزار کے سامنے گندا پانی جمع
برسوں سے نکاسی آب کا نظام نہیں ، بارشی پانی نے جوہڑ کی شکل اختیار کر لی
جامکے چٹھہ(نامہ نگار)ساروکی چیمہ میں ناموس رسالت پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے غازی عامر عبدالرحمن چیمہ شہید کے مزار کے سامنے خانکی روڈ پر سالوں سے نکاسی آب نہ ہونے سے گندا آلودہ پانی جوہڑ کی شکل میں جمع رہتا ہے لیکن اب مون سون کی بارشوں کے بعد صورتحال سنگین ہو گئی جس کے باعث زائرین، راہگیروں کو گزرتے وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ناقص نکاسی آب اور متعلقہ اداروں کی عدم توجہی کے باعث گھروں کا پانی جمع رہتا ہے اب توبارشی پانی بھی آلودہ پانی میں جمع ہوکرسڑک پر جمع ہوکر تالاب کی شکل اختیار کئے ہوئے ہے جس سے آمدورفت متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ تعفن اور مچھروں کی افزائش کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔اہلِ علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے ، سڑک کی مرمت کی جائے اور نکاسی آب کا مستقل انتظام کیا جائے تاکہ شہریوں اور زائرین کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments