ہری پور کے قریب بہنے والی سڑک کی بحالی کیلئے کا م شروع
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بارشوں کی وجہ سے ہری پور کے قریب سڑک بہہ جانے سے درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ شہر سے منقطع ہو گیا جس سے لوگوں کو آمدرفت میں شدید مشکلات کا کرنا پڑا۔
اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے موقع کا دورہ کیا اور سڑک کی بحالی کیلئے اقدامات شروع کر د ئیے ، سڑک کی بحالی کے لیے ہائی وے اور ریونیو کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور سڑک کی مکمل بحالی تک مسلسل کام جاری رکھیں گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ نکاسیٔ آب اور فصلوں کو ممکنہ نقصان سے بچانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments