سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس
نجی سکولز کو کمرشل کیٹیگری سے نکالنے ،رجسٹریشن مدت 4سال کرنیکی یقین دہانی
راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہواجس میں اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری سکولز محمد اقبال، مرکزی صدر ایپسما کاشف ادیب جاودانی، مرکزی سیکرٹری جنرل امجد علی خان ،صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان، قاضی نعیم انجم و دیگر نے شرکت کی ۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب مدثر ریاض نے نجی تعلیمی اداروں کو کمرشل کیٹیگری سے نکالنے ، رجسٹریشن کی مدت 4 سال کرنے ، اکیڈ مک کیلنڈر کی تشکیل جس میں زیادہ سے زیادہ 227 تدریسی ایام اور کم سے کم 190 دن مقرر کرنے پر قانون سازی کی یقین دہانی کرا ئی جس پر تمام شرکا نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments