پمز میں ون پیشنٹ ون آ ئی ڈی منصوبہ کی پیش رفت رپورٹ طلب
این آ ئی ٹی بی کو مراسلہ جا ری ، منصوبہ نامکمل ہے ، ای ڈی پمزرانا عمران سکندر
اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وفاقی وزارتِ قومی صحت نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) سے پمز ہسپتال میں ون پیشنٹ ون آئی ڈی سافٹ ویئر منصوبے کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے ، وزارت صحت نے مراسلے میں کہا ہے کہ منصوبے کے آغاز سے اب تک ون پیشنٹ ون آئی ڈی سافٹ ویئر ماڈیول کی مالی اور عملی پیش رفت، اس کی موجودہ صورتِ حال اور پمز ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، کارڈیک سینٹر ،برن سینٹر، زچہ و بچہ ہسپتال میں منصوبے کی رپورٹ فراہم کی جائے۔
این آئی ٹی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر جنرل سے کہا گیا ہے کہ منصوبے کی جامع پیش رفت رپورٹ جلد ارسال کی جائے تاکہ پمز و دیگر ہسپتالوں میں اس کے نفاذ کا جائزہ لیا جا سکے ۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے پمز ہسپتال میں ون پیشنٹ ون آئی ڈی منصوبہ مکمل کیا ہے ، تاہم ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے مطابق ہسپتال کے تمام شعبوں کو ڈیجیٹل کیا گیا اور نہ ہی ایک دوسرے سے ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر رانا عمران سکندر نے دنیا کو بتایا کہ وہ منصوبہ سے مطمئن نہیں ہیں،ان کے مطابق منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیاہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments