انڈر17 فٹبال ٹیم کے ٹرائلز میں راجہ عبداللہ کی شاندار کارکردگی

 انڈر17 فٹبال ٹیم کے ٹرائلز میں  راجہ عبداللہ کی شاندار کارکردگی

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام مہران فٹبال گراؤنڈ G-9/2 اسلام آباد میں منعقدہ قومی ٹیم کے U-17ٹرائلز میں POPOفٹ بال کلب کے کھلاڑی راجہ عبداللہ نے اپنے بہترین کھیل کا مظاہر کرتے ہوئے۔۔۔

 میچ کے پہلے 13سیکنڈ میں شاندار گول کرتے ہوئے بال کو مخالف ٹیم کے جال میں پھینک ڈالا،جس پر نہ صرف انہوں نے شائقین کی خوب داد سمیٹی بلکہ انہیں ورطہ ء حیرت میں ڈال دیا۔ اس موقع پر موجودشائقین نے کہا اگر اس نوجوان کھلاڑٰ ی کو انڈر17 ٹیم میں ایک چانس دیا جائے تو بلاشبہ یہ کھلاڑی پاکستان کی انڈر17-فٹبال ٹیم میں ایک شاندار اضافہ اور ملک کاقابل ِذکر اثاثہ ثابت ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...