جگلوٹ سکردو روڈ پر متاثرہ پل بحال ،ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
وزیر مواصلات نے گزشتہ روز علاقے کا دورہ کر کے بحالی کا حکم دیا تھا
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) این ایچ اے نے جگلوٹ سکردو روڈ پر بارشوں سے متاثرہ ہراموش پل کی بحالی کا کام مکمل کر لیا ، این ایچ اے کے مطابق پل کو فعال کر کے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جس سے علاقے میں آمد و رفت کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے ۔ وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان کی ہدایات پر پل کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر نو اور بحالی کا کام انجام دیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات نے گزشتہ روز خود علاقے کا دورہ کر کے بحالی کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments