تتلے عالی:نکالی گندگی دوبارہ سیم نالے میں گرنے لگی

 تتلے عالی:نکالی گندگی دوبارہ سیم نالے میں گرنے لگی

سڑک پر ڈھیروں سے ٹریفک بھی متاثر‘ علاقہ مکینوں کا فوری صفائی کا مطالبہ

تتلے عالی(نامہ نگار )سیم نالے کی صفائی کے دوران نکالی گئی گندگی سے ٹریفک متاثر ہونے لگی ۔سالہا سال سے صفائی نہ ہونے کے باعث کامونکی روڈ سے گزرنے والا سیم نالہ تجاوزات، گندگی، شاپنگ بیگز،کوڑا کرکٹ سے بھر گیاتھا جو گزشتہ ہفتہ ہونے والی موسلادھار بارشوں کی وجہ سے بپھر گیا تھا گندا پانی گھروں ،ڈیروں ،حویلیوں،قبرستانوں میں داخل ہونے پر مکینوں کے احتجا ج کے بعد تحصیل انتظامیہ کی جانب سے کرین مشین کے ذریعے صفائی کر دی گئی تھی لیکن سیم نالہ کیساتھ گزرنے والی سڑک پر کوڑا کرکٹ ،گندگی کے ڈھیر ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود نہیں اٹھائے جا رہے ،گندگی کے لگے ڈھیر سڑک اور سیم نالہ میں دوبارہ گر رہے ہیں جس سے دوبارہ نالہ بند ہونے کا خدشہ لاحق رہنے لگا ۔اہل علاقہ نے سڑک اور سیم نالے کنارے پر لگے گندگی کے ڈھیر فوری اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...