گجرات:جی ٹی روڈ پر سینرمیڈین میں پو دوں کی تراش خراش
گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات ہارٹیکلچر ایجنسی کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشد چٹھہ کی زیر نگرانی جی ٹی روڈ کے مختلف مقامات پر خوبصورتی اور صفائی کے کام جاری ہیں۔
اس دوران سینٹر میڈین میں گھاس کی دیکھ بھال، پودوں کی تراش خراش اور شجرکاری کی مناسب نگہداشت کا عمل جاری ہے تاکہ شاہراہ کو سرسبز، خوبصورت اور محفوظ رکھا جا سکے ۔ ہارٹیکلچر ایجنسی کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر گرین بیلٹس کی دیکھ بھال کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments