گندم کا بحران نہیں ‘درآمد حکومت کا فیصلہ :عادل عباس

 گندم کا بحران نہیں ‘درآمد حکومت کا فیصلہ :عادل عباس

محکمہ خوراک عوام کو گندم اور آٹے کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے متحرک

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیالکوٹ عادل عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گندم کا بحران نہیں حکومت پنجاب اور محکمہ خوراک عوام کو گندم اور آٹے کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے مکمل طور پر متحرک ہیں گندم کی درآمد ایک حکومتی فیصلہ ہے جس کا مقصد ملکی غذائی تحفظ طلب و رسد میں توازن اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنا ہے ماضی میں بھی ضرورت کے مطابق گندم درآمد کی جاتی رہی ہے حکومتِ پنجاب نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے ضرورت پڑنے پر دوسرے صوبوں کو بھی بروقت گندم کی فراہمی میں بھرپور تعاون کیا ہے تاکہ ملک کے کسی بھی حصے میں خوراک کی قلت پیدا نہ ہو اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے حکومت کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے بھی مکمل طور پر پرعزم ہے کسان زرعی معیشت کا بنیادی ستون ہیں اس لیئے ان کے حقوق اور مفادات کا ہر ممکن خیال رکھا جا رہا ہے محکمہ خوراک شفاف انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے اور عوام کے ساتھ ساتھ کسانوں کے مفادات کا تحفظ بھی یقینی بنا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...