گجرات میں کشمیری مہاجرین بھی آج ووٹ کاسٹ کرینگے
ق لیگ کے اکبر ابراہیم اور ن لیگ کے ذیشان یونس میں کاٹنے کا مقابلہ متوقع
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )آزادکشمیرالیکشن کا دوسرامرحلہ ،ضلع گجرات میں بسنے والے کشمیری مہاجرین بھی آج اپناحق رائے استعمال کریں گے ،حلقہ ایل اے 38جموں 5کی نشست میں ضلع گجرات،ضلع منڈی بہاؤالدین،ضلع وزیرآباد شامل ہیں جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد50225 ہے ،اس حلقہ سے ن لیگ کے ذیشان یونس ٹانڈہ،ق لیگ کے اکبرابراہیم ٹانڈہ ،پیپلزپارٹی کے راجہ شاہداقبال،جماعت اسلامی کے راناعمرصدیق جرال امید وار ہیں ،ق لیگ کے اکبر ابراہیم پرانے کھلاڑی اور دومرتبہ الیکشن جیت کر آزادکشمیرکابینہ کاحصہ رہ چکے ہیں،ن لیگ کے ذیشان یونس ٹانڈہ پچھلے الیکشن میں امیدوار کے طورپر سامنے آئے لیکن کامیابی حاصل نہ کرسکے ، ن لیگ کی قیادت عابدرضاکوٹلہ ڈویژن صدر گوجرانوالہ ، نصیراحمد عباس سدھو ایم این ا ے ،نوابزدگان فیملی سمیت پوری ن لیگ حمایت کر رہی ہے ۔پیپلزپارٹی کے راجہ شاہداقبال نئے ہیں لیکن بڑابیک گراؤنڈ رکھتے ہیں پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ضیا محی الدین ،کائرہ خاندان سمیت پیپلزپارٹی نے ان کی بھرپورانتخابی مہم چلائی ہے ،جماعت اسلامی کے راجہ عمرصدیق جرال بھی دوسری مرتبہ الیکشن لڑرہے ہیں،اگر الیکشن کاغیرجانبدانہ تجزیہ کیاجائے تو انتخابی مہم ،پارٹی ووٹ بینک کے لحاظ سے ق لیگ کے اکبر ابراہیم،ن لیگ کے ذیشان یونس ٹانڈہ میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments