نوشہرہ :مرکزی انجمن تاجران کی ذیلی تنظیموں کے انتخابات

 نوشہرہ :مرکزی انجمن تاجران کی ذیلی تنظیموں کے انتخابات

صرافہ اور موبائل فون ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا بلا مقابلہ انتخاب ہو گیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )مرکزی انجمن تاجران کی 16ذیلی تنظیموں کے انتخابات کا سلسلہ جاری ہے تمام ذیلی تنظیموں کے انتخابی مراحل مکمل ہونے کے بعد مرکزی انجمن تاجران کے باقاعدہ انتخابات منعقد کئے جائیں گے گزشتہ روز 4تنظیموں کے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز کے مطابق صرافہ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر کیلئے رانا محمد شہباز اور جنرل سیکرٹری کیلئے رانا زین علی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ،موبائل فون ایسوسی ایشن کے صدر محمد عرفان سندھو اور جنرل سیکرٹری نوید اختر بھی بلا مقابلہ منتخب قرار پائے ۔انجمن کلاتھ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے کیلئے حاجی محمد اشرف منج اور سیٹھ محمد اسماعیل کے درمیان مقابلہ ہو گا جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر باؤ نوید عبدالرزاق اور شیخ آفتاب ابراہیم آمنے سامنے ہوں گے جنرل سٹور ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر کے عہدے کیلئے شیخ محمد سعید اور میاں عبدالغفار کے درمیان مقابلہ ہو گا جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے میاں زاہد اقبال اور عمیر علی مدمقابل ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...