باغ باوا کے رہائشیو ں کو مالکانہ حقوق دلائینگے :علی جوڑا

 باغ باوا کے رہائشیو ں کو مالکانہ حقوق دلائینگے :علی جوڑا

بجلی، واٹرسپلائی ،گیس، صفائی ستھرائی سمیت دیگرمسائل حل کئے جائینگے

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ سٹی گجرات کے صدر چیئر مین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ علی ابرارجوڑا نے محلہ باغ باوا کا دورہ کیا ،عوامی مسائل خصوصاً بجلی، واٹرسپلائی ،گیس، صفائی ستھرائی سمیت دیگرمسائل کا جائزہ لیا، بعد ازاں وہ راجہ عتیق جرال کی رہائش گاہ گئے ،اس موقع پرعتیق بٹ،سفیراحمد شیراسمیت عمائدین کثیرتعداد میں موجود تھے ،عمائدین علاقہ نے محلہ باغ باوا کے مسائل بارے علی ابرارجوڑا کوبریف کیا جس پرفوری ایکشن لیتے ہوئے انہوں نے موقع پرہی متعلقہ سرکاری افسر وں کوحل کرنے کے احکامات دئیے ۔ عمائدین سے گفتگوکرتے ہوئے علی ابرارجوڑا نے کہاکہ محلہ باغ باوا میں راجہ سکندر، عتیق بٹ مثالی کوارڈی نیشن سے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں کسی کوبھی کوئی مسئلہ ہو تو مجھ سے ڈائریکٹ رابطہ کرے فوری داد رسی کی جائے گی، علی ابرارجوڑا نے کہاکہ گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ،آئے روزٹرانسفارمر کاخراب ہونا جیسے مسائل کاسامناہے جس کے لئے ترجیحی بنیادوں پر محلہ میں موجود ٹرانسفارمرکواپ گریڈ کردیاجائے گا۔ علی ابرارجوڑا نے کہاکہ محلہ باغ باوا کے رہائشیو ں کو گھروں کے مالکانہ حقوق دلوائیں گے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...