نوشہرہ ورکاں:رہبر سنٹر کا افتتاح موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم

نوشہرہ ورکاں:رہبر سنٹر کا افتتاح  موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا )دفتر میونسپل کمیٹی میں رہبر سنٹر کا افتتاح، موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ اور سائیڈ مرر تقسیم کئے گئے ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی حادثات سے پاک پنجاب مہم کے تحت سی ٹی او گوجرانوالہ وسیم اختر نے میونسپل کمیٹی میں رہبر سنٹر کا افتتاح کیا جہاں شہریوں کو گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔تقریب میں ڈی ایس پی ٹریفک صدر سمیرا مانگٹ، ایس ڈی پی او نوشہرہ ورکاں عنصر فاروق مان، مقامی ٹریفک پولیس کے میاں آصف اور رانا بشارت سمیت دیگر اہلکاروں نے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...