ملکی ترقی ،خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار مثالی رہا:سائرہ تارڑ

 ملکی ترقی ،خوشحالی میں اقلیتوں کا کردار مثالی رہا:سائرہ تارڑ

امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیا:عبد الرزاق

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں اقلیتوں کے قومی دن کے سلسلہ میں جناح پبلک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ کی کوآرڈی نیٹر ایم این اے سائرہ افضل تارڑ، ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ مسیحی برادری کے رہنما ، سرکردہ افراد اور مردوخواتین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سائرہ افضل تارڑ اور عبدالرزاق کاکہنا تھا کہ ملکی ترقی ،خوشحالی ، استحکام اور امن کیلئے اقلیتوں کا کردار ہمیشہ ہی مثالی رہا ہے ۔آئین پاکستان کے تحت ملک میں بسنے والے تمام اقلیتی افراد کو آزادی اور مکمل حقوق حاصل ہیں ۔حافظ آباد میں اقلیتوں اور بالخصوصی مسیحی برادری نے ہر موقع پر امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی ،رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا۔ضلعی انتظامیہ ،مسیحی براداری کی خدمات تعاون کو ہمیشہ یاد رکھے ہوئے ہے ۔ تقریب سے چیئرمین شاہین بلدیاتی فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین اسحق کھوکھر ودیگر مسیحی کمیونٹی کے رہنماؤں نے خطاب کر تے ہوئے حکومت پنجاب کی جانب سے اقلیتوں کے لیے کیے جانے والے عوامی ، فلاحی اقدامات کا خیر مقدم اور ضلعی انتظامیہ کے بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...