رکشہ ڈرائیوروں نے کرایوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا

 رکشہ ڈرائیوروں نے کرایوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا

سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 30 سے بڑھا کر 40 روپے کر دیا ،محنت کشوں کو مشکلات

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے بھی من مانے کرائے بڑھا د ئیے جس کے باعث مزدور اور سفید پوش طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہو گیا ۔پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا بھاری اضافہ کیا گیا ، پٹرول کی قیمت بڑھتے ہی شہر میں چلنے والے چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں نے خود ساختہ طور پر فی سٹاپ کرا یہ میں اضافہ کر دیا ۔ایک سٹاپ سے دوسرے سٹاپ کا کرایہ 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کر دیا گیا ہے۔

اچانک ہونے والے اضافے پر شہریوں اور مسافروں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے ۔کرایوں میں اضافے نے روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے مزدوروں اور محنت کشوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔ کاریگروں اور مزدور طبقے کا کہنا ہے کہ کام کی جگہوں تک پہنچنے کے لیے انہیں روزانہ 2 سے 3 گاڑیاں بدلنا پڑتی ہیں جس کی وجہ سے ان کا روزانہ کا صرف سفری خرچ 200 سے 300 روپے تک جا پہنچا ہے ۔شہریوں نے حکومت اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے اور من مانے کرائے وصول کرنے والے رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے سرکاری کرایہ نامہ واضح طور پر نافذ کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...