ٹوٹی کھڑکیاں، پنکھے غائب ،ماڈل سکول ٹونگ بچہ میں پانی جمع
شدید گرمی ، حبس کے با عث طلبہ کلاس رومز کے بجائے باہر بیٹھ کر پڑھنے پرمجبور
واہنڈو(نامہ نگار )ماڈل سکول ٹونگ بچہ تباہ حالی کا شکار، طلبہ گرمی میں بے حال،بارش کا پانی عرصہ سے عمارت میں جمع، نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں، فرش، دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، چھتوں سے پنکھے بھی غائب ہیں۔واہنڈو کے نواحی گائوں ماڈل سکول ٹونگ بچہ گرلز اینڈ بوائز بنیادی سہولیات کے فقدان اور مبینہ عدم توجہی کے باعث شدید خستہ حالی کا شکار ہوگیا، سکول کی عمارت میں بارشوں کا پانی عرصہ سے جمع ہے جس کی نکاسی کا کوئی مؤثر انتظام نہیں کیا گیا جبکہ فرش، کھڑکیاں اور دروازے مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث طلبہ و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،سکول سے پنکھے بھی غائب ہیں جس کے باعث شدید گرمی اور حبس میں بچے کلاس رومز کے بجائے باہرفرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں،اہل علاقہ کے مطابق ماڈل سکول ٹونگ بچہ علاقے کے بچوں کی تعلیم کا اہم ذریعہ ہے اور بڑی تعداد میں غریب خاندانوں کے بچے اسی ادارے میں تعلیم حاصل کررہے ہیں،اہل علاقہ نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل سکول ٹونگ بچہ کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments