جامعہ گجرات دنیا کی ٹاپ 801سے 1000یونیورسٹیوں کی کیٹیگری میں شامل
گجرات(سٹی رپورٹر )یونیورسٹی آف گجرات کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی رینکنگ کے مطابق بہترین کارکردگی دکھانے والی دنیا کی ٹاپ 801سے 1000 یونیورسٹیوں کی کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا۔
مزید براں قومی سطح پر یونیورسٹی آ ف گجرات نے پاکستان میں 7ویں پوزیشن حاصل کی اور پنجاب میں جامعہ گجرات کی 5ویں پوزیشن ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ سال قومی سطح پریونیورسٹی آ ف گجرات نے پاکستان میں 10ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments