منڈی بہاؤالدین :منشیات فروش گرفتار ‘2کلو سے زائد افیون برآمد
منڈی بہاؤالدین ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )سی سی ڈی پولیس نے 2کلو 200گرام افیون برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔۔
سی سی ڈی ٹیم نے عامر عباس شیرازی کی سربراہی میں لودھی چوک پنڈی پرانی کے قریب موٹر سائیکل سوار مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی تو تھیلے سے افیون برآمد ہوئی، ملزم کی شناخت عبدالرحمن سکنہ محلہ اسلام گڑھ کے نام سے ہوئی ۔پو لیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے منشیات مختلف تعلیمی اداروں اور مخصوص گاہکوں کو سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments