سیالکوٹ : یوسی سیکرٹری 50 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار

سیالکوٹ : یوسی سیکرٹری 50 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار

محمد جمیل کے قبضے سے رشوت کے طور پر دیئے 50 ہزار کے نشان زدہ نوٹ برآمد

گوجرانوالہ ‘سیالکوٹ(سٹاف رپورٹر‘ نمائندہ دنیا) اینٹی کرپشن نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے یونین کونسل جیٹھکے کے سیکرٹری محمد جمیل کو 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ہدایات پر سرکل آفیسر رانا مبشر علی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کیا۔ کارروائی کے دوران ملزم محمد جمیل کے قبضے سے رشوت کے طور پر دیے گئے 50 ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے گئے ۔ اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...