صحابہ کرام کا احترام زندگی میں نظر آنا چاہیے :عطااللہ بندیالوی
علامہ نصراللہ راشد، مولانا اشرف سلیم، حافظ شہباز رسول ودیگرکابھی اظہارخیال مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ، منصفین ،منتظمین میں شیلڈز تقسیم
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) جمعیت اشاعت توحید والسنۃ کے زیر اہتمام 21ویں سالانہ تقریری مقابلے کی اختتامی تقریب سے مرکزی رہنما علامہ عطاء اللہ بندیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحابہ کرام کا احترام ہمارے دلوں کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں بھی نظر آنا چاہیے ۔ مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ہمیں اپنے اسلاف کے کارناموں کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے ۔ ہماری مقدس کتاب قرآن پاک میں بھی اصحاب کا ذکر ہے، اسی لیے ہم انہیں قرآنی شخصیات کہتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبداللہ پیس میرج ہال میں منعقدہ تقریری مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کا عنوان ‘‘صحابہ کرام، قرآنی شخصیات’’ تھا۔ اس موقع پر علامہ نصراللہ راشد، مولانا اشرف سلیم، ممبر امن کمیٹی حافظ شہباز رسول، مفتی اسحاق حقانی، مفتی عبدالقاھر جرجانی، مولانا حاکم علی اور مولانا اعجاز غزنوی نے بھی خطاب کیا اور موضوع پر اظہار خیال کیا۔ تقریب کے اختتام پر تقریری مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ، منصفین اور منتظمین میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments