پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین کا دورہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان میں متعین ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا نے وفدکے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا سرکاری دورہ کیا۔۔۔
اجلاس میں پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاجر برادری سے خطاب میں انہوں نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایتھوپیا میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے زراعت، زرعی مصنوعات کی پراسیسنگ، مینوفیکچرنگ، کان کنی،فارما سوٹیکل، سیاحت اور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو سرمایہ کاری اور تعاون کیلئے اہم شعبے قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments