نوابزادہ خاندان سے اختلاف ہے نہ آئندہ ہوگا :عابد کوٹلہ
پارٹی یا سیاسی معاملات پراختلاف رائے ہوسکتاہے ،ذاتی کو ئی مسئلہ نہیں
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر سابق ایم این اے عابد رضا کوٹلہ نے کہا ہے کہ نوابزادہ خاندان کیساتھ اختلاف کاکبھی تصورنہیں کیا،یہ ایک سازش ہے ہمارے خاندان اورنوابزادہ خاندان کے درمیان نہ پہلے کبھی اختلاف ہوا نہ اب ہے اور نہ آئندہ ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ اکٹھے زندگیاں گزاری ہیں،پارٹی کے اندر انتظامی معاملات یا سیاسی معاملات پراختلاف رائے ہوسکتاہے لیکن کبھی انکے ساتھ اختلافات کا تصورنہیں کیا، عابد رضا کوٹلہ کاکہناتھاکہ تمام پارٹی رہنما ئوں کارکنان کوکہاہے کہ کبھی بھی آپس میں ایک دوسرے کے خلاف یا کسی کے بیان پر بات کرنے کی بجائے مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعہ اس کاحل نکالاجائے ، انہوں نے کہاکہ میں واضح کرناچاہتاہوں کہ نوابزادہ خاندان کیساتھ پہلے بھی ہم ایک تھے آج بھی ہیں اور آئندہ بھی ایک ہی رہیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments