قائد اعظم بار ہال سیشن کورٹ میں ختم نبوت سیمینار

قائد اعظم بار ہال سیشن کورٹ میں ختم نبوت سیمینار

قانون ناموس رسالت ؐ کے نفاذ اور تحفظ میں وکلا کا کردارکلیدی:مولانا احسان

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا قاضی احسان احمد نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی اور حفاظت کیلئے وکلا برادری کا کردار سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہے ، وکلا معاشرے کا چہرہ ہوتے ہیں ، قانون ناموس رسالت ؐاور قانون امتناع قادیانیت کے نفاذ اور تحفظ میں وکلا برادری کا کلیدی کردار ہے ، قایانی 1974 میں آئینی طورغیر مسلم قرار پائے ،اس ترمیم کو قادیانیوں نے ابتدائی عدالت سے سپریم کورٹ اور شریعت اپیلٹ بنچ میں چیلنج کیا انہیں ہر جگہ سے شکست فاش ہوئی اور منہ کی کھانی پڑی،عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے قائد اعظم بار ہال سیشن کورٹ میں ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام ختم نبوت سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ صدر بار رانا فرحان علی خان نے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ ایمان کا بنیادی تقاضا ،کسی کوتاہی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے گوجرانوالہ بار ہر وقت تیار ہے ۔سیکرٹری بار حق نواز ہنجرا نے کہا کہ وکلا ختم نبوت کے محاذ پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے شانہ بشانہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...