ذہنی صحت سے متعلق آگاہی ‘2ہزار طلبہ ‘ اساتذہ مستفید
ماہرین کا نفسیاتی ، ذہنی دباؤ سے نمٹنے اور صحت مند تعلیمی ماحول کی اہمیت پر زور
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن اور صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن و ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کی سرپرستی میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ نے چیئرپرسن انجینئر ڈاکٹر اقصیٰ شبیر کی قیادت میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی تاریخی مہم کا انعقاد کیا جس کے تحت گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن کے 2 ہزار سے زائد طلبہ اور اساتذہ کو مستفید کیا گیا۔
گوجرانوالہ بورڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر منعقد کی جانے والی مہم کے دوران پانچ ممتاز ریسورس پرسنز نے مختلف آگاہی اور تربیتی سیشنز کے ذریعے شرکا کو ذہنی صحت، جذباتی آسودگی، نفسیاتی مضبوطی، ذہنی دباؤ سے نمٹنے اور صحت مند تعلیمی ماحول کی اہمیت سے آگاہ کیا۔مہم کا مقصد طلبہ میں ذہنی صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے ساتھ انہیں تعلیمی اور عملی زندگی کے مسائل اور چیلنجز کا مثبت انداز میں مقابلہ کرنے کے قابل بنانا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments