کھیلوں کے فروغ کیلئے کرکٹ میچ ، ڈی جی سپورٹس الیون نے کمشنر الیون کو ہرا دیا
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے وژن کے تحت۔۔۔
سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ 2026کے سلسلے میں کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی کی قیادت میں کمشنر الیون اور ڈی جی سپورٹس الیون کے درمیان دلچسپ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل، جوش و جذبے اور کھیلوں کی اعلیٰ روایات کا مظاہرہ کیا۔ مقابلے میں ڈی جی سپورٹس الیون نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمشنر الیون کو شکست دیدی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments