گجرات:صفائی کا معیار بہتر بنانے کیلئے موثر پلاننگ کی ہدایت
خرم شہراد کا ایم ڈی ستھرا پنجاب ،اے سی کے ساتھ مختلف علاقوں میں صفائی کا جائزہ
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے ایم ڈی ستھرا پنجاب گجرات مجاہد عباس، اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون اور دیگر افسر وں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے گلزارِ مدینہ روڈ، ریلوے روڈ، جناح چوک، کچہری چوک، سرکلر روڈ اور سرگودھا روڈ پھاٹک سمیت مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور ویسٹ مینجمنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔دورانِ دورہ شہر میں کوڑا کرکٹ جمع ہونے کے اہم مقامات کی نشاندہی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسر وں کو صفائی ستھرائی سے متعلق خامیوں کا جامع جائزہ لینے ، کوڑا کرکٹ کی مؤثر اور بروقت وصولی و منتقلی، مناسب تلفی اور شہر بھر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مؤثر ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکرز کی حاضری، فیلڈ میں موجودگی اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے ، عوامی مقامات کو صاف رکھا جائے اور کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی یقینی بنائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے افسر وں کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے وہ باقاعدگی سے فیلڈ میں موجود رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments