حافظ آباد :سیوریج پانی کو فصلوں کے قابل بنانے کا منصوبہ

 حافظ آباد :سیوریج پانی کو فصلوں کے قابل بنانے کا منصوبہ

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کے پی سی پی پراجیکٹ کے تحت پونے دو ارب کی لاگت سے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور سیوریج منصوبے پر ترقیاتی کام جاری۔۔۔

ڈپٹی کمشنر سید حسین بہادر نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ،ڈسپوزل سٹیشن اور سیوریج منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پونے دو ارب روپے کی لاگت سے گندے پانی کو صاف کر کے فصلوں کیلئے قابل استعمال بنانے ،سیوریج لائن اور ڈسپوزل سٹیشن کی تعمیر کا یہ میگا پراجیکٹ حافظ آباد شہر میں آنے والے 50سال کیلئے نکاسی آب کا مثالی منصوبہ ہو گا ،منصوبے کے تحت جلاپور روڈ،کولو روڈ سیم نالہ،جیل روڈ پر زیر زمین سیوریج لائن بچھائی جائیگی جس سے اندرون شہر کا بارشی اور سیوریج پانی ڈسپوزل سٹیشن سے ہوتا ہوا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تک پہنچے گا۔ ،41 ایکڑ کے وسیع رقبہ پر یہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنایا جا رہا ہے جہاں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...