سیالکوٹ:شدیدسردی سے قبل ہی گیس کی لوڈشیڈنگ عروج پر
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) شدیدسردی سے قبل ہی گیس کی لوڈشیڈنگ انتہا کو پہنچ گئی ، خواتین کو کھانا بنانے میں دشواری اور مشکلات کا سامنا۔
سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور ،سمبڑیال اور مضافاتی علاقوں میں سردیوں کا موسم شروع ہونے سے قبل ہی بھاری بلوں کے باوجود سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ انتہا کو پہنچ گئی ،صبح دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں گیس کی بندش کی وجہ سے خواتین کو کھانا بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دفاتر وتعلیمی اداروں کو جانے والوں کو مجبورا ً بھوکے ہی جانا پڑتا ہے اور اگر گیس سلنڈر استعمال کریں تو ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments