جدید الیکٹرک بسوں کی نئی کھیپ گوجرانوالہ پہنچ گئی

جدید الیکٹرک بسوں کی نئی کھیپ گوجرانوالہ پہنچ گئی

شہر کے مزید روٹس پر چلایا جائے گا، آرام دہ سفری سہولیات میسر آئیں گی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر جدید الیکٹرک بسوں کی نئی کھیپ گوجرانوالہ پہنچ گئی، نئی بسوں کو شہر کے مزید روٹس پر چلایا جائے گا جس سے شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی اور روزمرہ آمدورفت میں درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔ آئندہ چند روز میں مزید الیکٹرک بسیں بھی گوجرانوالہ پہنچیں گی جس سے شہریوں کیلئے جدید اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...