سیالکوٹ کے کاشتکاروں میں 206ٹریکٹرز کی تقسیم کا آغاز
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گرین ٹریکٹر سکیم کے چوتھے مرحلے میں ضلع سیالکوٹ کے کاشتکاروں میں 206ٹریکٹرز کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔
ہر ٹریکٹر پر 7 لاکھ 50ہزار روپے سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ضلع سیالکوٹ کے کاشتکاروں کو مجموعی طور پر 15کروڑ 45لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ تقریب کے دوران اراکین اسمبلی فیصل اکرام اور نوید اشرف نے 14کاشتکاروں کو ٹریکٹرز حوالے کئے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عباس ذوالقرنین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت رانا ارشاد بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments