ووٹرز،کارکن دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں :مرکزی مسلم لیگ

ووٹرز،کارکن دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں :مرکزی مسلم لیگ

برسوں اقتدار میں رہنے والے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہے :ابراہیم گجر ودیگر

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ا پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے این اے 77میں انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز رسول پورہ اور ساہنکے میں جلسوں کا انعقاد کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور امیدوار قاضی ابراہیم گجر نے خطاب کرتے ہوئے مہنگائی، بے روزگاری اور عوامی مسائل پر حکومتی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مقررین نے کہا کہ عوام مہنگائی، بجلی و گیس کے بھاری بلوں، بے روزگاری اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شدید پریشان ہیں ، برسوں سے اقتدار میں رہنے والے حکمران عوام کو بنیادی سہولیات اور ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں ،رہنماؤں نے ووٹرز کو مبینہ طور پر دھمکانے اور دباؤ میں لانے کی کوششوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ م لیگ کے کارکن اور ووٹر کسی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...