پنڈی بھٹیاں:تالے توڑکر ایک ہی رات 4دکانوں کا صفایا
ڈی پی او کانوٹس ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سٹی کو3روز میں سراغ لگانے کا حکم
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )تھانہ سٹی کی حدود میں ایک ہی رات 4 دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے چرا کر لے گئے ، 3 وارداتیں حسن پورہ کے مین بازار میں ہو ئیں جہاں چور کریانہ سٹوروں کے تالے توڑ کر دکانوں میں پڑے لاکھوں روپے چرا کر لے گئے ، چوتھی واردات شہر کی اہم سڑک چنیوٹ موڑ پر ہوئی جہاں چور مشہور برانڈ کی بیکری اور سویٹ شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے چرا کر لے گئے یہاں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چاروں وارداتوں میں ایک ہی طریقہ واردات استعمال کیا گیا ہے ،چور تمام دکانوں رقم چرا کر لے گئے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق وارداتیں نماز فجر سے پہلے کی گئی ہیں۔ ڈی پی او حافظ آباد نے ایک ہی رات ہونے والی وارداتوں کا نوٹس لیکر ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں اور ایس ایچ او سٹی کو 3روز میں وارداتوں کا سراغ لگانے کا حکم دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments