کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے شہری کو جیولر سے رقم واپس دلا دی

کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے  شہری کو جیولر سے رقم واپس دلا دی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے شہری کو جیولر سے اڑھائی لاکھ روپے واپس دلوا د ئیے ۔

 شہری محمد ندیم نے جدید پٹیالہ جیولر سے نگینے سمیت تقریباً ایک تولہ وزنی سونے کی مَالا خریدی تھی، بعد ازاں فروخت کیلئے رجوع کرنے پر جیولر نے نگینے کا وزن، کاٹ اور پالش کی مد میں کٹوتیوں کی شرط عائد کرتے ہوئے مَالا واپس لینے سے انکار کر دیا۔ شکایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن چودھری فاروق نے متعلقہ جیولر کو طلب کرکے فریقین کے درمیان تصفیہ کر ایا، جس کے نتیجے میں شہری کو رقم واپس مل گئی اور اس نے مَالا جیولر کے حوالے کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...