بسم اللہ کالونی میں سڑکوں کی بحالی کے اقدامات کی ہدایت

بسم اللہ کالونی میں سڑکوں کی بحالی کے اقدامات کی ہدایت

پسرور روڈ جنڈیالہ باغ والا میں سیوریج نالے کی صفائی کی جائے :ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے جناح روڈ پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار جناح روڈ کی ازسرِنو تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جسے آئندہ دو سے تین روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور سڑک کی متوقع پائیداری 25 سے 30 سال ہوگی جس سے شہری طویل عرصے تک مستفید ہوں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بسم اللہ کالونی میں سڑکوں اور گلیوں کی صورتحال کے حوالے سے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ وہ خود علاقے کا دورہ کرکے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں اور کچی گلیوں کا جائزہ لیں اور رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بحالی اور کچی گلیوں کو پختہ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں تاکہ علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے پسرور روڈ جنڈیالہ باغ والا میں سیوریج نالے اور ملحقہ سڑک کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ ناقص صفائی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو نالے کی فوری صفائی، کوڑا کرکٹ اور دیگر رکاوٹیں دور کرنے سمیت نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کے امور میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...