نوشہرہ ورکاں:سکول وین میں آتشزدگی ، تمام طلبہ محفوظ رہے
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )سکول وین میں آگ بھڑک اٹھی، گاڑی جل کر تباہ ہو گئی ۔
تتلے عالی روڈ پر شرقی غلہ منڈی کے قریب سکول وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس میں سوار بچوں نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم وین مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی ، ڈرائیور بچوں کو سکولوں سے واپس گھروں میں لے جا رہا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments