سیالکوٹ:پک اپ اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر ، ایک شخص جاں بحق

 سیالکوٹ:پک اپ اور ٹریکٹر  ٹرالی میں ٹکر ، ایک شخص جاں بحق

سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )چپرار روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق،تین شدید زخمی ہوگئے ۔

بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ چپرار روڈ پر سرگپور سٹاپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک تیز رفتار پک اَپ اور تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ایک شخص ریحان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ تین افراد 27 سالہ اعجاز 31 سالہ شہباز اور 42 سالہ عدنان سرور شدید زخمی ہو گئے جبکہ ریسکو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد ان کو گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا اور جاں بحق ہونے والے ریحان کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...