انسانی سمگلنگ اور فراڈ کے الزام میں 8افراد گرفتار
مجموعی طور پر 1کروڑ 20لاکھ 35ہزار روپے اور 4ہزار اماراتی درہم ہتھیائے
گوجرانوالہ،سیالکوٹ (نیوز رپورٹر، نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلنگ اور بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے کے الزام میں 8افراد کو گرفتار کر لیا ،ملزموں کو گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کیا گیا۔ملزموں نے شہریوں کو کینیڈا، آسٹریلیا، اٹلی، پرتگال، رومانیہ، قطر اور بحرین میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ 35ہزار روپے اور 4ہزار اماراتی درہم ہتھیائے ۔ ایک مقدمے میں ملزموں نے متاثرہ شہری کو اٹلی کے ورک ویزے کا جھانسہ دے کر لیبیا بھجوا دیا جہاں تشدد اور حراست کا سامنا کرنے کے بعد وہ ایمرجنسی پاسپورٹ پر وطن واپس پہنچا، جبکہ دوسرے مقدمے میں قطر کے ورک پرمٹ کے نام پر بھجوایا گیا شہری ڈیڑھ ماہ مشکلات جھیلنے کے بعد واپس لوٹا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments