عبد الرحمن ڈارگوجرانوالہ چیمبرکی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

عبد الرحمن ڈارگوجرانوالہ چیمبرکی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

الیکٹرانکس کے کاروبار کے فروغ اور تاجروں کے مسائل حل کرینگے :کاروباری افراد

گوندلانوالہ (نامہ نگار)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر رانا فرحان اصغر نے چیمبر ارکان کی خدمات اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعتراف میں قلعہ دیدار سنگھ کے معروف بزنس مین و صحافی عبدالرحمن ڈار کو مسلسل تیسری بار سٹینڈنگ کمیٹی برائے الیکٹر انکس کا چیئرمین مقرر کردیا۔عبدالرحمن ڈار کی تقرری کا جی سی سی آئی کے ممبران، دوست احباب اور کاروباری حلقوں نے بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ کاروباری برادری نے فیصلے کو مثبت قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ عبدالرحمن ڈار اپنے تجربے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے الیکٹرانکس کے کاروبار کے فروغ اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مؤثر کردار ادا کریں گے ۔کاروباری حلقوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں الیکٹرانکس انڈسٹری کی ترقی کے ساتھ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی فعالیت میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...