سمبڑیال :ڈالے کی پولیس وین کوٹکر‘ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

سمبڑیال :ڈالے کی پولیس وین کوٹکر‘ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

گشت پر مامور گاڑی کیساتھ حادثہ،اکبر بیگ سپرد خاک‘بھوپال والہ میں سپرد خاک

سمبڑیال،وزیر آباد (سٹی رپورٹر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ بیگووالہ کی حدود میں ویگو ڈالہ کی پولیس کی گاڑی کو ٹکر کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق ، ویگو ڈالہ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ سرکل سمبڑیال کے تھانہ بیگووالہ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل اکبر بیگ مین جی ٹی روڈ پر پکی گڑھی کے قریب گشت کے لئے پولیس کی گاڑی پر پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا کہ وزیر آباد جاتے تیز رفتار ویگو ڈالہ جسے منیرحسین شاہ چلا رہا تھا نے اچانک پیچھے سے گاڑی کو ٹکر مار دی اور افسوسناک حادثہ میں ہیڈ کانسٹیبل اکبر بیگ شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں دم توڑ گیا۔ تھانہ بیگووالہ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ڈرائیور منیر حسین شاہ اور سید حسن رضا کیخلاف درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ہیڈ کانسٹیبل اکبر بیگ کو گاؤں بھوپال والہ میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...