وزیرآباد :صدر اور سیکرٹری بارکے امیدواروں کے اعزاز میں اجتماع

وزیرآباد :صدر اور سیکرٹری بارکے  امیدواروں کے اعزاز میں اجتماع

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وکلا ناصر نذیر چٹھہ اور عاطف حیات چٹھہ کی جانب سے امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن زمان چیمہ ایڈووکیٹ اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ارباب مختار چیمہ ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا

جس میں امتیاز احمد خان،رانا خلیل احمد خان،عمران عصمت ،شیخ طارق امین ،وقاص افضل چٹھہ،احمد فراز خان لودھی،اسد امتیاز خان،شیخ حسنین طارق،اللہ دتہ چیمہ ،اشتیاق احمد چیمہ،مختار احمد چیمہ سمیت وکلا برادری کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ میزبانوں نے امید ظاہر کی کہ زمان چیمہ ایڈووکیٹ اور ارباب مختار چیمہ ایڈووکیٹ کامیاب ہو کر وکلا کے مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور بار کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...