کامونکے :مستحق 63بچیوں کی شادی کی اجتماعی تقریب

کامونکے :مستحق 63بچیوں  کی شادی کی اجتماعی تقریب

کامونکے (نامہ نگار)المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ اور جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام 63مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔

 جس میں ہر جوڑے کو تین لاکھ روپے کا جہیز فراہم کیا گیا جبکہ باراتیوں اور مہمانوں کی پرتکلف کھانے سے تواضع بھی کی گئی۔ مقامی میرج ہال میں منعقدہ تقریب کی نگرانی الحاج امجد چشتی نے کی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان، چیئرمین المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ لندن عبدالرزاق ساجد، ڈاکٹر مفتی ابوبکر صدیق، حاجی شیخ شفیق خرم اور ڈی ایس پی سرکل رانا ظہور، ڈی ایس پی موٹر وے الطاف عبداللہ نے شرکت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...