سیالکوٹ :ٹرین کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سیالکوٹ :ٹرین کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ذیشان موٹر سائیکل چلاتے ہوئے کانوں میں ہینڈز فری لگائے ہوئے تھا

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ٹرین کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار جاں بحق،پسرور میں ریلوے ٹریک کے ساتھ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق۔ڈیئک والا پل، پسرور نارووال روڈ پر 25 سالہ ذیشان ولد خالد محمود موٹر سائیکل چلاتے ہوئے کانوں میں ہینڈز فری لگائے ہوئے تھا کہ ٹرین کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں وہ سر پر شدید چوٹ اور دونوں بازوو ں سمیت بائیں ٹانگ کی ہڈی ٹوٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نعش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پسرور منتقل کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...