ڈسٹرکٹ بار انتخابات، عبدالرحمان جرال اور رضوان گل کی حمایت کا اعلان

 ڈسٹرکٹ بار انتخابات، عبدالرحمان  جرال اور رضوان گل کی حمایت کا اعلان

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے سال 2027ء کے انتخابات کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور امیدواروں نے اپنی مہم تیز کر دی ہے ۔

اس سلسلے میں صدر سبزی منڈی و فروٹ منڈی گوجرانوالہ چوہدری محمد ثاقب مہر اور ان کے صاحبزادے چوہدری محمد اطہر ثاقب مہر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے صدارتی امیدوار عبدالرحمان جرال ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار رضوان گل ایڈووکیٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔اس حوالے سے جم خانہ کلب گوجرانوالہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں وکلا برادری کی سرکردہ شخصیات سمیت بڑی تعداد میں وکلا نے شرکت کی۔ میزبان چوہدری محمد ثاقب مہر کی جانب سے معزز وکلا کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...