بارانتخابات:وائس آف لائرز گروپ کا صدارتی امیدوار اسامہ نصر کی حمایت کا اعلان
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 12 دسمبر کو ہوں گے ۔
انتخابی تاریخ قریب آتے ہی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور امیدواروں کی جانب سے حمایت حاصل کرنے کے لیے رابطوں اور تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز پر وائس آف لائرز گروپ کے بانی، موجودہ اور سابق عہدیداروں نے ڈسٹرکٹ بار کے صدارتی امیدوار اسامہ نصر وڑائچ اور ان کے ساتھی وکلا کا پرتپاک استقبال کیا، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور صدارتی انتخاب میں ان کی حمایت کا باضابطہ اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس آف لائرز کے رہنماؤں نے اسامہ نصر وڑائچ کی حمایت کا اعادہ کیا ۔ اس موقع پر بار کے سابق صدر محسن یعقوب بٹ اور صدارتی امیدوار اسامہ نصر وڑائچ نے بھی خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments